Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک نے گوگل اور فیس بک کو مات دے دی

گوگل اس وقت کلاؤڈ فلیئر کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ٹک ٹاک نے گوگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور سال 2021 میں دنیا کی سب سے مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز حاصل لیا ہے۔
ویب سکیورٹی اور پرفارمنس کمپنی ’کلاؤڈ فلیئر‘ کے مطابق ٹک ٹاک 2021 کی مقبول ترین ویب سائٹوں کی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہے۔
سال 2020 میں دنیا کی مقبول ترین ٹاپ 10 ویب سائٹس میں گوگل کا نمبر پہلا تھا، جبکہ ٹک ٹاک اس لسٹ میں ساتویں نمبر پر تھی۔
کلاؤڈ فلیئر کے مطابق اس لسٹ میں پہلے نمبر پر ٹک ٹاک، گوگل دوسرے، فیس بک تیسرے، مائیکروسوفٹ چوتھے، ایپل پانچویں، ایمازون چھٹے، نیٹفلکس ساتویں، یوٹیوب آٹھویں، ٹوئٹر نویں اور واٹس ایپ دسویں پر ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ کی رسائی رواں سال ستمبر تک تقریباً ایک ارب سے زیادہ صارفین تک تھی۔

شیئر: