Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اداکارہ اریج عبداللہ قاہرہ کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی

پراسکیوشن نے اداکارہ کی لاش کو تدفین کے لیے سعودی عرب بھیجنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ (فوٹو: گلف نیوز)
سعودی اداکارہ اریج عبداللہ اتوار کو قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی۔
اماراتی اخبار گلف نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 24 سالہ اداکارہ کے فلیٹ میں جب ان کی ملازمہ داخل ہوگئی تو وہ مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔
اداکارہ کی ملازمہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس افسران کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کی موت میں قتل کا شبہ نہیں اور ممکنہ طور پر یہ اچانگ طبعی موت ہے۔
کیس کو فوری طور پر پبلک پراسکیوشن کو ریفر کیا گیا جس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فوری پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم  دیا۔
پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون سوتے ہوئے پلمونری امبولزم کا شکار ہوئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔
جس کے بعد پراسکیوشن نے اداکارہ کی لاش کو تدفین کے لیے سعودی عرب بھیجنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
 

شیئر: