Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر سارو کنگولی کورونا کا شکار

سارو گنگولی رواں سال جنوری میں دل کی معمولی سرجری کے مرحلے سے بھی گزر چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کولکتہ کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 
ڈاکٹروں کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سابق بلے باز کو ہسپتال منقتل کیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے منگل کو کولکتہ کے وُڈ لینڈ ہسپتال کے ایک سینیئر ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ گنکولی کو ہلکے بخار کی شکایت پر پیر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق ’ان کی حالت بہتر ہے، فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں۔‘
خیال رہے کہ سارو گنگولی رواں سال جنوری میں دل کی معمولی سرجری کے مرحلے سے بھی گزر چکے ہیں۔

شیئر: