Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے متعدد پروگرام بند اور ملتوی

ریاض سیزن میں ’قریہ زمان‘ کے عنوان سے عہد رفتہ کی عکاسی کی گئی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
 محکمہ تفریحات نے ریاض سیزن کے معروف پروگرام ’او ایسس‘ ملتوی کردیا- جو پروگرام کے مطاق آج رات کو ہونے والا تھا- 
اخبار 24 کے مطابق ریاض سیزن میں’ او ایسس زون‘   کےاکاؤنٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ پروگرام موسم کی خرایی کی وجہ سے ملتوی کیا جارہا ہے-
شائقین کی سلامتی اور آرام و راحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا ہے- نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا- 
دوسری جانب ریاض سیزن نےٹوئٹر اکاونٹ پر توجہ دلائی ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ریاض سفاری بند کردیا گیا ہے جو جمعرات کو دوبارہ کھول دیا جائے گا- 
ریاض سیزن  کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قدیم قریہ بھی بند کردیا گیا ہے موسم کی خرابی س کا اصل سبب ہے جونہی موسم ٹھیک ہوگا ’قریۃ زمان زون‘ بحال کردیا جائے گا-  
واضح رہے ریاض سیزن ٹو کا آغاز 20 اکتوبر کو کیا گیا تھا جس میں عالمی سطح کے تفریحی پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔ 
ریاض سیزن میں ’قریہ زمان‘ یعنی عہد قیدیم کا قصبہ کے عنوان سے ایک مقام بنایا گیا ہے جہاں مملکت کے عہد رفتہ کی عکاسی کی گئی ہے۔ 
موسم کی خرابی کے بارے قریہ زمان کی سرگرمیاں بھی عارضی طورپر روک دی گئی ہیں۔

شیئر: