منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار
سمگلرز نے منشیات کی گولیاں کافی میں ملائی ہوئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
انسداد محکمہ منشیات نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ اور مارکیٹنگ کی کوشش ناکام بنادی بناتےہوئے سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ دس لاکھ 70 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ اور مارکیٹنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی-
نشہ آور گولیاں قہوے کے پارسل میں فن کارانہ طریقے سے چھپا کر بیرون مملکت سے سعودی عرب لائی گئی تھیں-
ترجمان نے بتایا کہ نشہ آور گولیوں کے پارسل وصول کرنے والے 6 افراد کو دمام میں گرفتار کرلیا گیا- ان میں سے چار کا تعلق سعودی عرب اور 2 کا یمن سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کوگرفتار کرکے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- یہ کام زکۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے انجام دیا گیا-