گاڑیاں چوری کرنے والے3 غیرملکی گرفتار
جمعرات 30 دسمبر 2021 17:22
ملزمان مسروقہ گاڑیوں کوپرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کیا کرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے دارالحکومت کے ایک محلے میں گاڑیاں چوری کرکے انہیں پرزوں کی شکل میں تبدیل کرکے فروخت کرنے والے 3 مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کےترجمال نے بتایا کہ ریاض میں مقیم تین شامی شہری مختلف مقامات پرکھڑی گاڑیاں چوری کرکے لے جاتے-
ملزمان مسروقہ گاڑیوں کو پرزوں میں تبدیل کردیتے بعدازاں پرانے پرزے فروخت کرنے والی دکانوں کوفروخت کرتے تھے-
پولیس ترجمان نے توجہ دلائی کہ تینوں کو حرست میں لے کر ابتدائی قانونی کاررروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-