Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 56 کلو چرس ضبط، تین غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملی تھیں جن کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے جدہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 56 کلو چرس ضبط ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان نے سامان لوڈ کرنے والی گاڑی کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا رکھی تھی‘۔
ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجرمحمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے دو یمنی اور ایک سوڈانی تارک وطن ہے‘۔
’مذکورہ افراد کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملی تھیں جن کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
’انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے ادارے کے اہلکار منشیات کے خریدار بن کر گئے تھے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں منظم کارروائی کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا اور چرس برآمد کی گئی‘۔

شیئر: