Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 ٹن کیبل چوری کرنے والے 5 یمنی گرفتار

’مذکورہ افراد نے متعدد کمپنیوں کے زیر تعمیر منصوبوں سے کیبل چوری کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
صامطہ پولیس نے 50 ٹن کیبل چوری کرنے والے 5 یمنی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد نے متعدد کمپنیوں کے زیر تعمیر منصوبوں سے کیبل چوری کئے ہیں۔
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’متعدد کمپنیوں کی طرف سے کیبل چوری ہونے کی شکایات موصول ہوئیں‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ تمام چوریاں ایک ہی طرزپر کی گئیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک ہی گروہ ان تمام وارداتوں میں ملوث ہے‘۔
’مذکورہ افراد کی شناخت کے لیے خصوصی کمیٹی تیار کی گئی جس نے ریکارڈ وقت میں سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: