خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم آزادی پر سوڈان کی عبوری ریاستی کونسل کے سربراہ کو مبارکباد پیش کردی- انہوں نے کیوبا کے صدر کو بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی-
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان اور ولی عہد سے امیر قطر کا رابطہNode ID: 557141
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے سوڈان کی ریاستی عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کو سوڈان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی- انہوں نے صدر کے لیے خیر سگالی اور سوڈان کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی جنرل عبدالفتاح البرھان کو مبارکباد پیش کی-
دوسری جانب شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیوبا کے صدر کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا- انہوں نے صدر کی پائدار صحت و عافیت اور کیوبا کے دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا-