شاہ سلمان اور ولی عہد کو خلیجی قیادت کے تہنیتی پیغامات
برادر ممالک کے رہنماؤں نے بھی یوم وطنی پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو یوم وطنی پر دوست اور خلیجی ممالک کے رہنماؤں کی مبارک باد دی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا یوم وطنی ہم سب کو بے حد عزیز ہے۔
اس موقع پر ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ اخوت کے رشتے کی تجدید کرتے ہیں۔ آج کے دن بہتر مستقبل اور دونوں ملکوں کے عوام کے بہتر اور خوبصورت مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ آرزو ہے کہ مملکت ہمیشہ ترقی کرتا رہے۔ امارات اور سعودی عرب کے برادرانہ اور گہرے اسٹراٹیجک تعلقات ہمیشہ قائم رہیں۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شاہ سلمان کے نام یوم وطنی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے عوام گہرے مستحکم تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ملک ہر سطح پر تعمیر و ترقی کا سفر طے کررہے ہیں۔
انہوں نے اس خواہش ک ااظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات عروج کی نئی منزلوں کی جانب رواں دواں اور آگے بڑھتے رہیں۔
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے شاہ سلمان کے نام اپنے پیغام میں دل کی گہرائیوں سے تہنیتی پیغام پیش کیا ہے۔
شیخ نواف نے اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور کویت کے برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں تاریخی قرار دیا ہے۔
انہوں نے شاہ سلمان، سعودی حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ترقی و کامرانی کی دعا کی ہے۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز کو کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے بھی موصول ہوا ہے۔
دوسری طرف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے بھی یوم الوطنی پر تہنیتی پیغام موصول ہوا ہے۔
ولی عہد، نائب وزیراعظم ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے نام بھی برادر ممالک کے رہنماؤں نے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔