Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد سے امیر قطر کا رابطہ

شاہ سلمان نے بھی برادر رہنماؤں کو رمضان پر مبارکباد پیش کی۔ (فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلیفون پر رابطہ  کرکے رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق شاہ سلمان نے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امیر قطر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی ٹیلیفون پر رابطہ کرکے رمضان کی مبارکباد دی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقع پر انہیں رمضان کی مبارک باد دی اور دعا کی کہ ماہ مبارک سب کے لیے خیر و برکت کا مہینہ ثابت ہو۔
الاخباریہ کے مطابق شاہ سلمان سے سلطنت عمان کے فرمانروا، امیر کویت، مصری صدر اور ابوظبی کے ولی عہد نے بھی ٹیلیفونک رابطے کرکے رمضان کی مبارکباد دی ہے۔  
شاہ سلمان نے بھی برادر رہنماؤں کو رمضان پر مبارکباد پیش کی۔ 

شیئر: