اتحادی فورس کا حوثیوں کے خلاف آپریشن جاری
عسکری آپریشن میں 160 حوثی مارے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن میں حوثیوں کے خلاف اتحادی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آپریشن کے دوران مارب کمشنری میں 23 عسکری آپریشن کیے گئے۔
سبق نیوز کے مطابق عرب اتحادی فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی راہ میں حائل حوثی دہشتگردوں کے خلاف عسکری آپریشن جاری ہیں۔
اتحادی فورسز سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران حوثی باغیوں کے خلاف یمن کی مارب کمشنری میں 23 آپریشن کیے جن میں حوثیوں کی 17 عسکری گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 160 حوثی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب یمنی افواج کا کہنا ہے کہ ’شبوہ‘ کے مغربی علاقے کا بڑا حصہ حوثی باغیوں سے خالی کرلیا گیا جہاں یمنی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا۔