عرب اتحاد کا حوثیوں کے خلاف ٹارگٹڈ اپریشن
جمعرات 23 دسمبر 2021 18:18
آپریشن میں 310 حوثی دہشتگردہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کی کمشنری ’ مارب ‘ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 36 حملے کیے گئے۔
اخبار 24 کےمطابق عرب اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ اتحادی فورسز کے آپریشن دوران حوثیوں کی 28 عسکری گاڑیاں تباہ اور 310 سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی دہشتگرد مارب میں شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تاہم ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل اتحادی فورسز نے صنعا کے ائیرپورٹ پرٹارگٹڈ آپریشن کرکے حوثی دہشتگردوں کے ڈرون اڈوں اور اسلحہ کےاسٹورکے علاوہ حوثی دہشتگردوں کی تربیت گاہ کوتباہ کیا تھا۔
صنعا ایئرپورٹ پرکیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سول تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا تھا ۔ آپریشن کا مقصد حوثی دہشتگردوں کی عسکری کارروائیوں کو روکنا تھا۔