Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابراہیم رادی الرادی جمہوریہ کرغیزستان میں سعودی سفیر

انہیں سابق وزرائے خارجہ کی جانب سے توصیفی اسناد مل چکی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
ابراہیم رادی الرادی جمہوریہ کرغیزستان میں اپریل 2021 سے  سعودی عرب کے  سفیر کے عہدے پر تعینات ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رادی 1989سےسعودی وزارت خارجہ میں شامل ہیں جہاں وہ بہت سے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

 1992 میں روس میں سعودی سفارت خانے میں اتاشی کے فرائض انجام دیئے۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے وزارت خارجہ میں جنرل ڈائریکٹر پبلک سروسز اور کے علاوہ محفوظ دستاویز اور ریکارڈ کے شعبے میں جنرل ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
ابراہیم رادی2003 سے2016 کے عرصہ میں وزارت خارجہ کے سیاسی تجزیہ اور مطالعہ کے شعبہ میں سیکنڈ سیکرٹری اور فرسٹ سیکرٹری رہے، 2000 میں وہ  وزارت اقتصادی اور ثقافتی امور میں تھرڈ سیکرٹری فائز رہے۔
انہوں نے 1992 میں روس میں قائم سعودی سفارت خانے میں اتاشی کے فرائض انجام دیئے۔
بین الاقوامی تعلقات عامہ، بین الاقوامی قانون، سفارتی امور میں سٹریٹجک پلاننگ، جدید سفارتی انتظام، قائدانہ تخلیقی صلاحیتوں اور مثبت امور کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ابراہیم رادی نے انگریزی، روسی اور ہسپانوی زبانوں کے کورسزبھی مکمل کیے۔

ابراہیم رادی 1989 سے وزارت خارجہ کے مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

ابراہیم الرادی کا خیال ہے کہ سیاست اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور بہت سے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ابراہیم الرادی کا کہنا ہے کہ سفارت کار ملک کی ترقی اور خوشحالی میں دفاع کی پہلی لائن کے طور پر کردار ادا کرنے کے ساتھ  ساتھ مختلف امور میں درپیش مسائل حل کرنے میں بھی اہم  ذمہ داری نبھاتا ہے۔
انہوں  نے اندرون اور بیرون ملک متعدد بین الاقوامی میٹنگز اور کانفرنسوں میں شرکت کی ہے اور انہیں سابق وزرائے خارجہ شہزادہ سعود الفیصل اور عادل الجبیر کے علاوہ دیگر سرکاری شعبوں کے عہدیداروں کی جانب سے توصیفی اسناد مل چکی ہیں۔
ابراہیم الرادی نے اپنے تعلیمی کیرئیر میں کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے معاشیات میں ماسٹر ڈگری اور کنگ سعود یونیورسٹی سے ہی بیچلرکی ڈگری حاصل کی تھی۔
 

شیئر: