ریاض۔۔۔ سعودی عرب نے بتایا ہے کہ دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھولنے کا کوئی پروگرام نہیں۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے ان اطلاعات کی تردید کردی جن میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ سعودی عرب شامی دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارتخانہ کھولنے والا ہے۔ یہ بیان سعودی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف سے منسوب کیا گیا تھا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ العساف نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔