Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی سعودی عرب: برفباری کا استقبال عوامی رقص سے کیا گیا

ماضی میں جنگی گیت گائے جاتے تھے- (فوٹو العربیہ)
شمالی سعودی عرب کے باشندوں نے طریف کمشنری میں برفباری کا جشن عوامی رقص کے ذریعے منایا- مقامی شہریوں نے جبل اللوز پر برفباری کے دلکش مناظر کے وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پھیلا دیے جو وائرل ہورہے ہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق تبوک کے باشندوں نے برفباری کا جشن اپنے روایتی رسم و رواج کے ساتھ منایا-  تبوک میں بڑا مشہور عوامی رقص  (الدحۃ) کہلاتا ہے- انہوں نے جبل اللوز پر برفباری کے مناظر پر اظہار مسرت کے لیے الدحۃ رقص موج مستی کے ساتھ کیا- وڈیو کلپ بنائے، سوشل میڈیا پر شیئر کیے جو پسند کیے جارہے ہیں-

تبوک میں بڑا مشہور عوامی رقص  (الدحۃ) کہلاتا ہے- (فوٹو العربیہ)

وڈیو کلپ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ متعدد مرد ایک صف میں کھڑے ہوکر تالیاں بجا رہے ہیں، گانا گا رہے ہیں اور ان میں سے ایک الدحۃ رقص کرتا ہے-
الدحۃ رقص کیا ہے؟
الدحۃ قدیم زمانے کا رقص ہے- یہ دشمنوں کو شکست دینے پر اظہار مسرت کے طور پر کیا جاتا رہا ہے-
اب منظر نامہ تبدیل ہوچکا ہے- الدحۃ رقص مختلف تقریبات میں کیا جاتا ہے- ایک قبیلے کے جنگجو ایک صف یا دو صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں- یہ خاص انداز سے تالیاں بجاتے ہیں- گیت گاتے ہیں جبکہ ان کے سامنے کھڑا شخص تلوار یا چھری سے جسے ’الحاشی‘ کہا جاتا ہے رقص کرتا ہے-


الدحۃ رقص میں ساتھی گیت گاتے ہیں- (فوٹو العربیہ)

ماضی میں الدحۃ رقص کے موقع پر حربی انداز میں ہاتھوں اور پیروں کو حرکت دی جاتی تھی- جنگی گیت گائے جاتے تھے- ایسی رسمیں ادا کی جاتی تھیں جن سے دشمنوں کے دلوں میں خوف بیٹھ جائے- کچھ ایسی رسمیں بھی تھیں جن سے جنگ کے بعد کامیابی کی خوشی کا اظہار ہوتا- اس موقع پر الدحۃ رقص کرنے والے شیروں جیسی آوازیں نکالتے ہیں- کبھی کبھار اونٹوں جیسا غلغلہ بلند کرتے ہیں کہہ سکتے ہیں کہ الدحۃ رقص شعر و شاعری، کھیل تماشے، جنگی رقص اور فتح و کامرانی کی خوشی سے ملے جلے  جذبات کے اظہار کا نام ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: