پورٹ آف ا سپین... تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے14.5ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ اوپنر ایون لیوس نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ 9چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 91رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سہیل تنویر نے پہلی وکٹ حاصل کی ۔ والٹن ایک رن بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ مارلن سیمیولز وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔کامران اکمل کامیاب بلے باز رہے۔ انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر احمد شہزاد پہلے اوور کی دوسری گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے فوراً بعد کریز پر آنے والے عماد وسیم بھی بنا کوئی رن بنائے بغیر اسٹمپ ہو گئے۔ بابر اعظم اور کامران اکمل نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بنائے۔ کامران اکمل نصف سنچری سے صرف2 رنز کی دوری پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔شعیب ملک دو رنز بنا سکے انہیں کو کارلوس بریتھ وائٹ نے آو¿ٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمیول بدری نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا ۔ ولیمز، بریتھ ویٹ نرائن اور سیمیولز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں اب بھی2-1کی برتری حاصل ہے۔