سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
ایک اونس والے بسکٹ کی قیمت 6 ہزار 820 ریال رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کی وجہ سے مملکت میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ 4 جنوری کو سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 219.29 ریال تک پہنچ گئی-
مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 191.88 ریال ہوگئی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 164.47 ریال رہے-
14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 127.92 ریال رہی-
ایک اونس والے بسکٹ کی قیمت 6 ہزار 820 ریال رہی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 1535 ریال رہی-