Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ایک اونس سونے کی قیمت پیر کو 6594 ریال رہی- (فوٹو اردونیوز)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری تھا۔ اختتام ہفتہ جمعے کو مملکت میں سونے کی قیمت 211.79 تھی جبکہ اتوار کو قیمت معمولی اضافے کے ساتھ 211.83 ریال ہوگئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ٹھہراؤ آیا جس کے باعث مملکت میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پیر کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.01 ریال رہی۔ اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 185.51 ریال رہی- واضح رہے کہ مملکت میں سونے کے حوالے سے 21 قیراط کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 159.01 ریال تک رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 123.67 ریال میں دستیاب رہا۔
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت پیر کو 6594 ریال رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر 2020 میں مملکت میں سونے کی قیمت 226 تا 229 ریال تک تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: