Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیدہ پورٹ کے حوالے سے اہم ثبوت پیش کیے جائیں گے، عرب اتحاد

حوثی ٹرانسپورٹ ٹرکوں کو ڈھال کے طورپراستعمال کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ یمن میں’البیضا‘ کمشنری کے ’السوادیہ‘ کیمپ میں حوثی دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے- 
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد نے  کہا ہے کہ شواہد سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ دہشت گرد حوثی السوادیہ کیمپ میں نہ صرف اسلحہ ذخیرہ کررہے تھے بلکہ  وہاں سے ہتھیار منتقل بھی کیےجارہے تھے- 
حوثی دہشتگرد سوادیہ  کیمپ میں حال ہی میں قائم کردہ کسٹم سینٹر میں شہریوں اورٹرانسپورٹ ٹرکوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے عسکری سامان کی منتقلی کا کام انجام دے رہے ہیں- 
الاخباریہ چینل کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی سنیچر کو سہ پہر چار بجے پریس کانفرنس کرکے الحدیدہ اور الصلیف بندرگاہوں کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے ثبوت پیش کریں گے-  

شیئر: