عرب اتحاد کا یمن میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ اتحادی فورس نے یمن کی کمشنری ’ مارب‘ اور ’شبوہ‘ میں عسکری آپریشن کیے جس میں 240 دہشتگرد مارے گئے جبکہ انکی 30 عسکری گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارب اور شبوہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 45 حملے کیے گئے-
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ شبوہ پر 36 حملوں کے دوران حوثیوں کی 23 عسکری گاڑیاں تباہ کردی گئیں اور 185 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا-
عرب اتحاد نے توجہ دلائی کہ مارب میں 9 عسکری آپریشن کیے گئے جن میں حوثیوں کی 7 عسکری گاڑیاں تباہ کی گئیں اور 55 دہشت گرد مارے گئے-