اردن میں کورونا اور تیونس میں اومی کرون کے کیسزمیں اضافہ
اردن میں کورونا اور تیونس میں اومی کرون کے کیسزمیں اضافہ
جمعرات 6 جنوری 2022 21:29
اردن میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
اردنی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2170 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 10 لاکھ 74 ہزار 7 تک پہنچ چکی ہے-
سبق ویب سائٹ نےاردنی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کورونا شفا پانے والوں کی کل تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 143 ہوگئی ہے-
جمعرات کو مزید 2304 افراد صحت یاب ہوئے ہیں یہ سب مجموعی تعداد میں شامل ہیں- وائرس سے مزید 19 افراد کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 12810 ہوچکی ہے-
تیونس میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 33 تک پہنچ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
دوسری جانب تیونس کے صحت حکام کی جانب جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ دسمبر کے آخری ایام میں اومی کرون کے کیسز پہلی بار ریکارڈ پر آنا شروع ہوئے تھے تب سے اب تک 33 افراد اومی کرون سے متاثر ہوچکے ہیں-
تیونس میں کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے پر کام کرنے والی سائنٹفک کمیٹی کے رکن محجوب العونی نے بتایا کہ وائرس کے کیسز پورے ملک میں پائے گئے ہیں ان کا تعلق باہر سے آنے افراد سے ہے-
تیونس کی وزارت صحت نے ایک روز قبل جاری بیان میں بتایا تھا کہ وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار 379 اور مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 617 ہوچکی ہے-