Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی صدر کا دورہ قطر، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کی ملاقات امیر قطر کے محل میں ہوئی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے شامی صدر احمد الشرع نے ملاقات کی جس میں سیاسی، سفارتی و دیگر موضوعات زیر بحث آئے۔
العربیہ نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات امیر قطر کے محل میں ہوئی جس میں باہمی تعلقات اور ان میں اضافے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
قطری ایوان سے جاری اطلاع میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں خطے میں امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

شامی صدر کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے لیے تعاون کے نئے در کھلیں گے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

ملاقات کے حوالے سے امیر قطر کا کہنا تھا کہ ’شامی صدر کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے لیے تعاون کے نئے در کھلیں گے‘۔
دوسری جانب شامی صدر احمد الشرع نے بھی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے بہتر مفاد میں قرار دیا۔
 

 

شیئر: