Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائمری اور نرسری سکولوں میں طلبہ کی حاضری کا فیصلہ

’تمام پرائمری اور نرسری سکولوں میں طلبہ کی حاضری 23 جنوری سے ہوگی‘ ( فوٹو: مزمز)
سعودی عرب میں تمام پرائمری اور نرسری سکولوں میں طلبہ کی حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم اور صحت عامہ اتھارٹی نے مشترکہ فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’مڈل اور ہائی سکولوں کے طلبہ کی حاضری کا کامیاب تجربہ دیکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی حاضری کی اجازت دی جائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام پرائمری اور نرسری سکولوں میں طلبہ کی حاضری 23 جنوری سے ہوگی‘۔
’اس سے استثنی صرف ان بچوں کو ہے جنہیں صحت اسباب کی بنا پر اجازت ہوگی جبکہ ان کے لیے آن لائن تعلیم جاری رکھی جائے گی‘۔
’تمام ابتدائی، نرسری و کے جی مراحل کے طلبہ کی واپسی کے لیے شدہ ضوابط کے تحت ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سکولوں میں مناسب تیاری کی جائے گی‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکولوں میں حاضری کے لیے بچوں کو ذہنی طور پر تیار کریں۔

شیئر: