ایک دن میں 3 ہزار 4 سو سے زیادہ کیسز کی تصدیق
’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 8893 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں آج اتوار کو کورونا کے 3460 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 578753 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 843 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 8893 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مختلف ہسپتالوں میں 141 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔