Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں الیکٹرانک تجارت نمائش کا انعقاد ہوگا

’نمائش کا مقصد الیکٹرانک تجارت کو فروغ دینا اور تاجروں کو مواقع فراہم کرنا ہے‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
ریاض چیمبر آف کامرس کے بین الاقوامی الیکٹرانک تجارت نمائش کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نمائش کل پیر 10 جنوری سے تین دن تک جاری رہے گی۔
نمائش کا مقصد الیکٹرانک تجارت کو فروغ دینا اور اس سلسلے میں چھوٹے اداروں اور تاجروں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش میں ان تمام مقامی اداروں اور تاجروں کو شرکت کی دعوت دی ہے جو الیکٹرانک تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش کا انعقاد تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا جا رہا ہے جس میں الیکٹرانک تجارت کے عالمی ماہرین بھی خطاب کریں گے‘۔
 

شیئر: