سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
ایک اونس سونے کی قیمت 6738.75 ریال رہی- (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ اتوار کو کم ہوگئے- بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مملکت میں سستا رہا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹیں بند رہتی ہیں-
سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونا اتوار کو 216.66 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 189.57 ریال ریکارڈ کی گئی-
مملکت میں 18 قیراط ایک گرام سونا سستا ہوکر 162.49 ریال پر آگیا- جبکہ 14 قیراط والا سونا 126.38 ریال میں فروخت ہوتا رہا-
سعودی عرب میں ایک اونس سونا اتوار کو صبح سویرے 6738.75 ریال میں مہیا رہا- جبکہ سونے کی گنی کی قیمت 1516.59 ریال رہی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں