سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی بین الاقوامی منڈیوں کے زیر اثر سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام والے سونے کی قیمت 219.33 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط سونا 191.92 ریال میں دستیاب رہا۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 21 قیراط والے سونے کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
18 قیراط والے سونے کی قیمت 164.50 ریال اور 14 قیراط والے سونے کی قیمت 127.94 ریال تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 6821 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ سونے کی ’گینی‘ کی قیمت 1535 ریال ریکارڈ کی گئی۔
یادرہے کہ منگل کو عالمی بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔ اس کا اثر مملکت سمیت دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹوں پر پڑ رہا ہے۔