Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے زائرین میں روزانہ زمزم کی 20 ہزار بوتلیں تقسیم

’زائرین حرم میں زمزم کی تقسیم کے لیے ایک ہزار کارکن اور ان پر 140 نگران مامور ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام کے زائرین میں روزانہ زمزم کی 20 ہزار بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سکول تعطیلات کے دوران 171 ہزار  لیٹر زمزم بھی سپلائی کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم میں زمزم کی تقسیم کے لیے ایک ہزار کارکن اور ان پر 140 نگران مامور ہیں‘۔
’مسجد الحرام کے تمام مقامات پر زمزم کی سپلائی دن کے 24 گھنٹے جاری رہتی ہے‘۔
’جبکہ نگراں اس بات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ تمام حرم کے تمام حصوں میں زمزم کی مناسب سپلائی ہوتی رہے ‘۔
دوسری طرف سکول تعطیلات کے باعث حرم مکی شریف میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سینیٹائزنگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔
حرم کے مختلف حصوں میں مختلف قسم کی سینیٹائزنگ کے لیے کارکنوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

شیئر: