مسجد الحرام میں طواف کرنے والوں کے لیے 34 ٹریک مختص
جمعرات 6 جنوری 2022 11:43
’طواف کے لیے ٹریک مخصوص کرنا زائرین کی سلامتی کے لیے ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے مطاف میں 34 ٹریک بنائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’طواف کے لیے ٹریک مخصوص کرنا زائرین کی سلامتی کے لیے ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں‘۔
’مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں موجود تمام مصلوں میں نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے کے لیے سٹیکر چسپاں کر دیئے ہیں‘۔