کورونا کے مریضوں میں اضافہ، 5 ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں دومریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 218 کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے آج بدھ کو کورونا کے 5362 مریضوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 2499 شفایاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دومریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 218 کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 593545 ہوگئی ہے‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 552057 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8899 ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ طبی مشوروں اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے 937 پر کال کر سکتے ہیں‘۔