Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں لگاتار دوسرے دن سونے کی قمیت میں کمی

منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں دو دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی اور منگل کے روز اس قیمت میں مزید 300 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو دنوں میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی کے بعد اس وقت سونا پاکستان میں 1 لاکھ 25 ہزار 700 روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
اس طرح 10 گرام سونے کی قدر میں بھی بدھ کے روز 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1لاکھ سات ہزار 767 ہے۔
دوسری جانب عالمی صرفہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا ایک ہزار 818 ڈالرز کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔

شیئر: