Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات سے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

مکہ اور مدینہ ریجنز کےبعض مقامات پرسیلاب کا بھی امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل جمعرات سے سنیچر تک مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ مکہ المکرمہ، مدینہ  منورہ، حائل، قصیم، ریاض، باحہ، عسیر، تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ ریجن بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہوں گے- قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ سنیچر سے اتوار تک مملکت کے متعدد شمالی علاقوں میں برفباری ہوگی اور درجہ حرارت بڑی حد تک کم ہوجائے گا- 
مملکت کے مشرقی، وسطی اور شمالی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی- 
الوطن اخبار کے مطابق قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت کے 6 علاقوں میں بارش کا آغاز بوندا باندی سے ہوگا جو درمیانے درجے کی شکل اختیار کرلے گی- جمعہ اور سنیچر کو درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار  بارش ہوگی- تیز ہوائیں بھی چلیں گی- ژالہ باری کا بھی امکان ہے- موسلا دھار بارش سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں متعدد مقامات پر سیلاب آنے کا بھی امکان ہے- 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض، شرقیہ، باحہ، عسیر اور مکہ مکرمہ میں جمعہ اور سنیچرکوعموما متوسط درجے کی بارش ہوگی- 

شیئر: