مدینہ منورہ مطلع ابر آلود، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
’الفقرہ، المسیجید، الیتمہ اور وادی فرع میں سب سے زیادہ بارش ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں کل منگل کو درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ آج بدھ کو بھی مطلع ابر آلود ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ کی متعدد کمشنریوں شام 6 بجے تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الفقرہ، المسیجید، الیتمہ اور وادی فرع میں سب سے زیادہ بارش ہوگی‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’یہی کیفیت مکہ مکرمہ، حائل اور قصیم میں بھی ہے جہاں تیز ہوابھی چل رہی ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’جمعرات سے 5 دن تک بارش کا نیا موسم شروع ہونے والا ہے‘۔
’بارش کے نئے موسم میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض، مشرقی ریجن، باحہ، عسیر اور حائل کے علاوہ کویت، قطر، امارات اور بحرین بھی متاثر ہوں گے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو صبح متعدد علاقوں میں دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہی‘۔