Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قازقستان میں استحکام کے خواہاں ہیں : وزیر خارجہ

’دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلیوبیردی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ قازقستان کا امن واستحکام سعودی عرب کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کازاخستان میں استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے حصول کی امید رکھتا ہے‘۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: