Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں عرب اتحاد کا آپریشن جاری، 200 دہشتگرد ہلاک

آپریشن میں حوثیوں کی 21 عسکری گاڑیاں تباہ ہوئیں(فوٹ، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے  کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مارب اور البیضا کمشنریوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر  33 عسکری آپریشن کیے گئےجن میں 200حوثی دہشت گرد مارے گئے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 17 حملے کیے گئے-
اس دوران ان کی 11 عسکری گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 110 سے زیادہ حوثی دہشت گرد مارے گئے- 
عرب اتحاد نے بتایا کہ البیضا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 16 حملے کیے گئے  جن میں حوثیوں کی  10 عسکری گاڑیوں کو تباہ کیا گیا اور  90 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے- 

شیئر: