Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ کے رجحان کے برعکس سونے کی قیمت میں معولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن  کے مہیا کردہ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 125600 روپے ہو گئی ہے جو اس سے قبل 125700 روپے تھی۔
جمعرات کو دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد کل قیمت 107682 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر چار ڈالر اضافے کے بعد 1822 ڈالر رہی۔

شیئر: