Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پراسیکیوٹر جنرل کی روسی ہم منصب سے ملاقات

شیخ سعودالمعجب روس کے سرکاری دورے پرہیں(فوٹو، سبق نیوز)
سعودی عرب کے پراسیکیوٹرجنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے روسی ہم منصب سے ماسکو میں  ملاقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
سبق نیوز کے مطابق شیخ سعود المعجب ان دنوں  روسی فیڈریشن کے دورے پرہیں جہاں وہ روسی ادارہ پراسیکیوشن کے قیام کے 300 برس مکمل ہونے کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔
دوطرفہ ملاقات میں عدالتی نظام اور اس حوالے سے مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور عدالتی تعلقات کو مضبوط ومستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور قانونی تعلقات مںی گزشتہ دوبرسوں سے غیر معمولی پیشرفت ہوئے ہے اس ضمن میں ماضی میں متعدد مشترکہ  معاہدوں پربھی دستخط ہوئے تھے۔  

شیئر: