Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹونگا میں آتش فشاں پھٹ گیا، '10 ہزار کلومیٹر دور تک آواز سنی گئی'

آتش فشاں پھٹنے سے جاپان سے امریکہ تک بحرالکاہل کی ساحلی پٹی زیر آب آ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی
بحرالکاہل میں واقع جزیرے ٹونگا میں سمندر کے نیچے آتش فشاں کے پھٹنے سے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈن نے کہا ہے کہ بحرالکاہل میں پھٹنے والے آتش فشاں سے پورے علاقے میں سونامی کی لہریں آئی ہیں اور اس نے ٹونگا کے دارالحکومت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
سمندر کے نیچے آتش فشاں کے پھٹنے کو پوری دنیا میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی لہریں جاپان اور امریکہ کے ساحلوں تک پہنچیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ’ٹونگا کے لوگوں کے لیے بے حد پریشان ہیں کیونکہ وہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد مشکل سے گزر رہے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ بحرالکاہل کے اپنے پڑوسیوں کی مدد کو تیار ہے۔
سیٹلائٹ کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں کے پھٹنے کی آواز 10 ہزار کلومیٹر تک آلاسکا میں پہنچی ہے۔
یو ایس جیولاجیکل سروے نے سنیچر کو آتش فشاں کے پھٹنے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈن کے مطابق ٹونگا میں نقصان کا مکمل اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے کیونکہ رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

شیئر: