کویت سٹی ...... کویتی پولیس نے جان کو خطرہ لاحق ہونے والے شخص کی مدد نہ کرنے پر ایک کویتی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ کویتی پولیس نے ساتویں منزل سے گرنے والی ایتھوپین خادمہ کی مالکن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خادمہ کو بچانے کے بجائے وڈیو بنانے میں مشغول رہی۔ کویتی قانون کے مطابق جان کو خطرہ لاحق ہونے والے شخص کی مدد نہ کرنابھی جرم ہے۔ واضح رہے کہ ایتھوپین خادمہ کی ساتویں منزل سے گرنے کی وڈیو پر معاشرے کے مختلف طبقات میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب خودکشی کی کوشش کرنے والی ایتھوپین خادمہ نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے خود کشی کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنی مالکن سے بچنے کی کوشش کررہی تھی جس نے اس پر تشدد کیا اور قتل کرنے کی کوشش بھی کی ۔