Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قومی شیرنی‘ کے انتقال پر انڈیا میں سوگ ’وہ ایک سلیبرٹی تھی‘

’سپر موم‘ کے نام سے مشہور شیرنی نے شیروں کی آبادی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا (فوٹو: سکرین گریب)
انڈیا میں جانوروں سے محبت کرنے والے قومی سطح پر شناخت رکھنے والی اس مشہور شیرنی کے انتقال پر سوگ کی کیفیت میں ہیں، جس نے معدومی کے خطرے سے دوچار اپنی نسل کو جنگل میں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مقامی طور پر ’کالر والی‘ کے نام سے مشہور شیرنی کو ’سپر موم‘ کے طور پر بھی بہت شہرت ملی، کیونکہ اس نے 30 بچوں کو جنم دیا تھا وہ اتوار کو آنتوں کی بیماری کے باعث دم توڑ گئی تھی۔
دُکھی حکام شیرنی کی لاش کو پھولوں سے لدے جنازے کی شکل میں تدفین کے لیے لے کر گئے۔
 جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کے فیلڈ ڈائریکٹر الوک مشرا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’شیرنی مقامی لوگوں میں اور ادارے میں بہت مشہور تھی، اور ہر کوئی اس کے بارے میں جانتا تھا، وہ ایک سلیبرٹی تھی۔‘
شیرنی کو اس قدر شہرت اسی لیے ملی کہ اس نے مقامی شیروں کی نسل پیدا کرنے اور جوان کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ملک بھر سے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نسل کے تحفظ کے حوالے شعور بھی اجاگر کیا۔

دُکھی حکام شیرنی کی لاش کو پھولوں سے لدے جنازے کی شکل میں تدفین کے لیے لے کر گئے (فوٹو: ٹوئٹر، ادیٹی گرگ)

اس کا بسیرا ایسے علاقے میں رہا جو مشہور انگریزی فلم ’جنگل بک‘ میں بھی دکھایا گیا ہے۔

شیئر: