انڈین جنگلات میں اپنی خدمات سر انجام دینےوالی پروین کاسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شیرنی اور کتے کی غیر معمولی لڑائی کی ایک ویڈیو کلپ شئیر کی ہے۔
ڈیڑھ منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں شیرنی آوارہ کتے کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ منظر کچھ فاصلے پر جیب کے پاس کھڑے سیاحوں نے بھی دیکھا۔
مزید پڑھیں
-
'دنیا کی جنگلی حیات میں دو تہائی کمی'Node ID: 504196
-
شہری کا فون چوری کر کے بندر کی سیلفیاںNode ID: 505366
-
کوے ذہانت میں بڑے بندروں کے برابر ہیں، جرمن تحقیقNode ID: 531006
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا بھاگتے ہوئے غصے میں شیرنی پر بھڑک بھی رہا ہے اور خود کو شیرنی سے بچا بھی رہا ہے۔
لڑائی چھڑ جانے کے بعد جیسے ہی شیرنی نے کتے کی قریب جانے کی کوشش کی تو کتے نے بڑی ہمت دیکھائی اور بھونکھنا شروع کردیا جس نے شیرنی کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ شیرنی نے پیچھے ہٹ کر راستہ بدل لیا جسے قریب موجود سیاحوں اور لوگوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’زندگی میں اتنی ہمت اور اعتماد کی ضرورت ہے، ’کتا بمقابلہ شیر‘ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو آوارہ کتوں اور وائلڈ لائف جانوروں کی آپسی تعلق سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔
Need this much confidence in life. Dog vs Lion. It also highlights issue of stray dogs & wildlife interaction. @zubinashara pic.twitter.com/lNu7X4ALm5
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) January 10, 2021