Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کے ذریعے ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہوئے: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ طالبان کی وساطت سے مذاکرات ہو رہے تھے۔
جمعے کو سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی تقریر کے جواب میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ’افغانستان کے بارڈر پر صرف 20 کلومیٹر کی باڑ لگنا باقی رہ گئی ہے جس کو مکمل کیا جائے گا۔‘
قبل ازیں سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد اور لاہور میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک دہشت گردی کی جانب جا رہا ہے اور کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی غلط تھی؟‘
انہوں نے مطالبہ کہ اس صورت حال پر وزیر داخلہ کو ایوان میں بلایا جائے۔
اس کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔
اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے والے دو افراد کو پولیس نے ہلاک کیا، ان کے پاس سے چھ موبائل فون برآمد ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ نہیں جانتا کہ یہ لوگ کہاں ٹھہرے، اور کہاں کھانا کھایا۔‘
وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ ایران کے ساتھ متصل بارڈر پر دو سو کلومیٹر باڑ لگنا باقی رہ گئی ہے، جو مکمل کی جائے گی۔
ان کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان کی جانب سے شور مچائے جانے پر انہوں نے کہا کہ ’آپ لانگ مارچ کا شوق پورا کریں بلکہ بلاول کے ساتھ آئیں۔‘
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا مصرعہ دوہرایا، ’یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔‘

شیئر: