ریاض، جدہ اور دمام میں آج مطلع غبار آلود، سردی کی لہر جاری
’ریاض، جدہ اور دمام کے علاوہ بیشتر علاقوں میں شام 5 بجے تک دھول رہے گی‘ (فوٹو: طقس العرب)
ریاض، دمام اور جدہ سمیت کئی شہروں میں آج مطلع غبار آلود ہے جبکہ بعض علاقوں میں حد نگاہ کافی متاثر ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’بیشتر علاقوں میں شام 5 بجے تک دھول رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض کے تمام ملحقہ علاقوں کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کی کئی کمشنریوں میں بھی مطع گرد آلود ہے‘۔
’یہی کیفیت الباحہ، عسیر، مشرقی ریجن اور قرب و جوار کے تمام علاقوں میں رہے گی‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور شمالی علاقوں کے علاوہ جنوبی علاقوں کے بالائی حصوں میں سردی کی لہر رہے گی‘۔
’نجران، عسیر اور الباحہ کے علاوہ دیگر متعدد بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔