Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر حراست افراد کے مرکز کو نشانہ بنانے کا حوثی دعوی بے بنیاد ہے: ترکی المالکی

’آپریشن کے بعد نتائج کے تجزیئے سے معلوم ہوا ہے کہ حوثیوں کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ اتحادی افواج نے صعدہ میں زیر حراست افراد کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا کے بے بنیاد دعوے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی فجر کو اتحادی افواج نے مذکورہ مرکز کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث زیر حراست افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’اتحادی افواج اس کی طرح رپورٹوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور آپریشن کے بعد اس کا تجزیہ کرتا ہے‘۔
’اتحادی افواج  کے ہر آپریشن کے بعد برآمد ہونے والے نتائج کے تجزیئے سے معلوم ہوا ہے کہ حوثیوں کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا افترا پر مبنی نہج پر کاربند ہے جس کی بنیاد پر وہ مذکورہ مقام کی نشاندہی کر رہی ہے تاہم مذکورہ مقام کو یمن میں قائم انسانی معاملات کے بین الاقوامی دفتر نے ان مقامات میں شامل ہی نہیں کیا جنہیں نشانہ نہیں بنایا جاسکتا‘۔
’علاوہ ازیں جس مقام کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ بین الاقوامی ریڈ کراس میں درج نہیں اور نہ ہی اس پر بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت زیر حراست افراد کے مرکز کا اطلاق ہوتا ہے‘۔
’مذکورہ مرکز جنگی قیدی معاہدے کے ضمن میں بھی نہیں آتا نہ ہی اسے فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے علامات اور نشانیاں دی گئی ہیں‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’اتحادی افواج حوثی ملیشیا کے دعوے کے جواب میں تمام حقائق سے انسانی معاملات کے بین الاقوامی دفتر اور بین الاقوامی ریڈ کراس کو آگاہ کرے گا‘۔

شیئر: