Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: عین خالد اسلامی مرکز میں سالانہ اجتماع، 3ہزار افراد کی شرکت

دوحہ(دانیال احمد)قطر کے عین خالداسلامی مرکز میں سالانہ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 3000 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ اجتماع میں شرکت کے لئے پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور مشرق وسطی کے مختلف ممالک سے لوگ شریک ہوئے۔ قطر کی تمام مساجد سے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے مرکز جا کرمہمانوں کی خدمت کی۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس اجتماع کے اختتام پر طلبہ کے لئے اردو، عربی اور انگریزی زبان میں خصوصی درس کا اہتمام کیا گیا۔درس میں طلبہ کو اس بات کی ترغیب دلائی گئی کہ وہ اپنی تعلیم اور پیشے سے مکمل ایمانداری کریں اور ہر میدان میں امت مسلمہ کا نام روشن کریں۔ اپنے فارغ اوقات کو دین سیکھنے اور دین کی خدمت کرنے میں صرف کریں۔
 
 

شیئر: