Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے خاتون زخمی 

’خاتون کو درمیانے درجے کے زخم لگے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض محکمہ شہری دفاع نے اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’کثیر المنزلہ عمارت میں واقع اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تو ریکارڈ وقت میں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔‘
’موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اپارٹمنٹ میں ایک خاتون محصور ہیں جنہیں فوری طور پر نکالا گیا۔‘
’خاتون کو درمیانے درجے کے زخم لگے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں۔‘

شیئر: