وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اپنے دور میں وہ نہ صرف احتساب کے ’پوسٹر بوائے‘ کے طور پر سامنے آئے بلکہ وہ اپنے بیانات سے اپوزیشن رہنماؤں کے سخت ناقد رہے ہیں۔
ان کا آخری بیان یہ تھا کہ ’سال 2020 شہباز شریف کو سزا سنائے جانے کا سال ہے۔‘ تاہم وہ اپنے اس ’مشن‘ میں کامیاب ہوئے بغیر ہی عہدے سے الگ ہوگئے ہیں جس کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم احتسابی عمل کی سست روی کی وجہ سے ان سے خوش نہیں تھے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں انھیں کچھ نئی ذمہ داریاں دینے کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شہزاد اکبر کا رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان پر مقدمہNode ID: 569431
-
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر مستعفیNode ID: 638221