Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی فوج ضلع عابدیہ میں داخل، حوثی پسپا، درجنوں ہلاک

اتحادی افواج کی جانب سے کئی علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور حوثیوں کو پسپا ہونا پڑا (فوٹو: اے ایف پی)
یمن کے صوبے مارب میں حکومتی فوج کی کارروائیوں میں درجنوں حوثی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ فوج کئی ماہ کے بعد ضلع عابدیہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئی ہے۔
 عرب نیوز نے جمعرات کو ایک مقامی فوجی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائیوں میں دیگر کئی اہم کامیابیاں بھی حاصل کی گئی ہیں۔
فوج کی جانب سے حارب کے نواح میں واقع انتہائی اہمیت کے حامل پہاڑی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک روز بعد عابدیہ ضلع کے علاقے الجفارہ کا کنٹرول بھی سنبھالا گیا جو کہ مارب کے جنوب میں واقع ہے۔
اس سے قبل یمنی اور حوثیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی اور زمینی حملوں کے علاوہ اتحاد کی جانب سے فضائی حملے بھی کیے گئے تاکہ یمنی کی قانونی حیثیت بحال کی جائے۔
ایک فوجی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ہم اب ان کو جوبہ اور عابدیہ کے اضلاع میں مزید پیچھے دھکیل رہے ہیں۔‘
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کی جانب سے عابدیہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی گئی، جس کا مقصد یہ تھا کہ زمینی فوجوں کو آگے بڑھنے کے لیے راہ ہموار کی جائے۔
اس ہفتے ضلع حارب کے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھالا جن میں حارب کا شہری علاقہ بھی شامل ہے، جس سے حوثیوں کو شدید دھچکا لگا اور انہیں سال کے آغاز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عابدیہ اور جوبہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا مطلب یہ ہو گا کہ مرکزی شہر مارب کو حوثیوں کے جنوب سے حملوں کو بچایا جائے، جس کے لیے حکومتی البائدہ صوبے کے نواح میں آگے بڑھیں گی۔
پچھلے سال حوثیوں نے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو عابدیہ صوبے میں محصور کیا تھا اور رہائشی علاقوں پر میزائل برسائے، ڈرون استعمال کرنے علاوہ اس قدر شدید گولہ باری کی گئی کہ مقامی فوجی یونٹس اور قبائل جنگجو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے اس محاصرے نے ہزاروں کو لوگوں کو قحط کے کنارے پر پہنچا دیا تھا جس کی بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ مذمت بھی کی گئی۔
بدھ کو اتحاد کی جانب سے بتایا گیا کہ مارب، البائدہ اور تیز میں31 فضائی کارروائیوں میں 160 سے زائد حوثیوں کو ہلاک کیا گیا۔
عرب اتحاد کی جانب حوثیوں کی ہلاکتوں کی یہ اطلاع حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقے صنعا میں اس کے جہازوں کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے تھوڑی دیر سامنے آئی۔
فضائی حملوں سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کی رات فوجی اڈوں کے اندر شعلے بھڑکتے نظر آئے ہیں جو صنعا شمالی، مغربی اور مشرقی علاقوں میں بھی واقع ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتحادی افواج کے جہازوں سے داغے جانے والے میزائل پہاڑوں میں موجود فوجی اڈوں کے اندر جا گر رہے ہیں۔
عرب اتحاد کی جانب سے حوثیوں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے بلیسٹک میزائلز کی تیاری کے سامان کے علاوہ دھماکہ خیز مواد ضنعا کے فوجی اڈے میں جمع کر رکھا ہے، جہاں سے سعودی عرب پر حملے کیے جاتے ہیں۔

شیئر: