Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب اور البیضا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 31 ٹارگٹڈ آپریشن

22 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 160 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور البیضا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 31 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 22 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 160 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کےلیے صنعا میں ’قانونی اہداف‘ پر فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
علاوہ ازیں عرب نیوز کے مطابق اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کے مزید ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔
اتحادی فوج کی فضائی مدد سے یمن میں حکومتی دستوں نے حوثیوں کو ان کے زیر کنٹرول علاقوں سے مزید  پیچھے دھکیل کر اذلہ اور خولود کے علاقوں کو آزاد کرایا ہے۔
یمن کے شہر مارب شہر کے جنوب میں حکومتی حمایت یافتہ فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید  لڑائی تاحال جاری ہے۔

شیئر: